’’کریچر تھری ڈی‘‘ میں بپاشا کیساتھ میرا بیلنس کردار ہے عمران عباس

بپاشا باسو ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ بہت اچھی انسان ہیں، ایکسپریس سے گفتگو


Qaiser Iftikhar September 07, 2014
پروموشن ایونٹ خوشگوار تجربہ ہے، عمران عباس، فلم کی تشہیری مہم کیلیے دبئی پہنچ گئے۔ فوٹو : ایکسپریس

پاکستان کے معروف اداکار و ماڈل عمران عباس بالی وڈ میں اپنی پہلی فلم ''کریچر تھری ڈی'' کی تشہیری مہم میں حصہ لینے کے لیے دبئی پہنچ گئے۔

جہاں انھوں نے گزشتہ روز اداکارہ بپاشا باسو کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس بھی کی ہے۔ عمران عباس نے ''ایکسپریس''سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی تشہیری مہم بھرپور انداز سے چلائی جارہی ہے۔ بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز نے اس سلسلہ میں بھارت سمیت دنیا کے بیشترممالک میں تقریبات کاانعقاد کررکھا ہے اس لیے ہم دبئی میں اپنی فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لینے کے لیے پہنچے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دبئی میں بہت اچھا رسپانس ملا ہے، یہ میرے لیے ایک خوشگوارتجربہ ثابت ہورہا ہے۔

عمران عباس نے بتایا کہ بپاشا باسو ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ بہت اچھی انسان ہیں، انھوں نے جس طرح سے میرے ساتھ کام کیا اس کو دیکھ کراندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کس قدر پروفیشنل اداکارہ ہیں۔ ہم دونوں کے کرداروںکو بڑا بیلنس رکھ کرپیش کیا گیا ہے اس لیے مجھے امید ہے کہ جب فلم کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا توفلم بین ہماری کاوش کو ضرور سراہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں