168 گراں فروشوں پر سوا 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد

ناجائز منافع خوری اورملا وٹ کرنیوالوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، کمشنر


Staff Reporter September 07, 2014
منڈی میں افسران کی موجودگی کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ فوٹو: فائل

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ کراچی ڈویژنل اورڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے ناجائز منا فع خوری اورملاوٹ کرنیوالوں کے خلاف شہر بھر میں آپریشن جا ری ہے، دوودھ ، آٹا، سبزی، دالیں، گوشت، پھلوں، مرغی اور دیگر اشیائے خوردنوش سرکاری نر خنامے سے زائد پر فروخت کرنے والے 168 دکا نداروں کا چالان 2 لاکھ 18 ہزار7 سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ جن صدر،سول لائن،گارڈن ،سائٹ ،بلدیہ ،فیروز آبا د،جمشیدکواٹر،گلشن اقبال،گلزار ہجری ،لیا قت آباد،نا ظم آباد،نا رتھ نا ظم آباد،اورنگی،بلدیہ،بن قاسم،ابراہیم حیدری،نیو کراچی،لا نڈھی ،کورنگی اور ما ڈل کالو نی کے علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں ہیں ، نا جائز منافع خوروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی۔

گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اورملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ یہ ضمیر فروش اپنی روش ترک نہ کردیں،عوام کو سرکاری نرخ پر اشیائے کی فروخت کو یقینی نہیں بنالیتے، کمشنرکراچی نے کہا کہ سبزیوں کی مصنوعی قلت اورگرانفروشی کوروکنے کے سلسلے میں سبزی منڈی اور پھل منڈی میں رات نیلامی کے اوقات میں انتظامی افسران کی مستقل ڈیوٹی لگادی گئی ہے جس کے نتیجے میں سبزیوں کی قیمتیں بتدریج کم ہوتی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں