انتخابی مہم کی قیادت یوسف رضاگیلانی کرینگے بلاول بھٹو

آئندہ الیکشن پیپلزپارٹی ہی جیتے گی، لندن میںعبدالقادرگیلانی سے ملاقات


Sana News September 26, 2012
آئندہ الیکشن پیپلزپارٹی ہی جیتے گی، لندن میںعبدالقادرگیلانی سے ملاقات۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابی مہم کی قیادت سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کریں گے۔

سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی سے لندن میں ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی نے پارٹی کے موقف پرعمل کرکے پی پی کا نام روشن کیا اور اس کیلیے وزارت عظمیٰ کی بھی قربانی دے دی۔ انھوں نے کہاکہ عبدالقادرگیلانی کی فتح ہی اس بات کا اشارہ ہے کہ آئندہ انتخابات بھی پی پی ہی جیتے گی۔ یاد رہے کہ عبدالقادرگیلانی اپنے والدہی کی خالی نشست پرایم این اے منتخب ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں