ملک کے دفاع میں مصروف شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قوم آج یوم فضائیہ منارہی ہے
پاک فضائیہ نے 1965 میں بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے سے کئی گنا بڑے حریف پر اپنی برتری ثابت کی۔
KARACHI:
حالت جنگ اور امن میں ملک کی فضائی حدود کا دفاع کرنے والے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قوم آج یوم فضائیہ منارہی ہے۔
پاک فضائیہ پاکستان کی فضائی حدود کی محافظ ہے اس کے علاوہ یہ زمینی افواج کو بھی مدد فراہم کرتی ہے۔ پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی تعداد 65ہزار ہے جن میں 3ہزار پائلٹس شامل ہیں، اس کے علاوہ پاک فضائیہ کو 10 ہزار رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل ہیں۔ اس وقت پاک فضائیہ کے پاس مختلف ساخت اور ٹیکنالوجی کے حامل ایک ہزار 500 سے زائد جنگی طیارے موجود ہیں جن میں میراج، ایف-7، ایف-16 اور کئی دوسرے شامل ہیں۔ پاک فضائیہ کے پاس 2015 تک اس کے اپنے بنائے گئے جدید ترین 200 جے ایف-17 تھنڈر بھی ہوں گے۔
پاک فضائیہ کے پائلٹوں کا شمار دنیا کے بہترین پائلٹوں میں ہوتا ہےجنہوں نے 1965 میں بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے سے کئی گنا بڑے حریف پر ناصرف اپنی برتری ثابت کی بلکہ اسے شکست فاش دینے میں بھی اپنا اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں بھی پاک فضائیہ کے جانباز پاک فوج کے شانہ بشانہ مصروف عمل ہیں۔
آج کے دن پاکستانی قوم فضائیہ کے ان تمام شاہینوں کو یاد کرتی ہے جنھوں نے اپنی جاں نذر کرکے شجاعت کی بےمثال داستانیں رقم کیں، ان ہی شاہینوں میں اپنے ملک کے ناموس کی لاج رکھنے والے راشد منہاس شہید بھی شامل ہیں۔ یوم فضائیہ کی مناسبت سے ملک کے تمام ایئر بیسز پر خصوصی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔