قوم پاکستان کی ترقی کے خلاف عناصر کا خود نوٹس لے وزیراعظم

دھرنا دینے والوں کو چاہئے کہ وہ سیلابی صورت حال پر حکومت کا ساتھ دیں، وزیر اعظم نوازشریف


ویب ڈیسک September 07, 2014
حالیہ بارشوں نے گزشتہ 20 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور حکومت کے پاس وسائل انتہائی محدود ہیں، وزیر اعظم فوٹو: پی پی آئی

BASEL: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کوترقی کی راہ پردوبارہ گامزن کردیا ہے، قوم پاکستان کی ترقی کے خلاف عناصر کا خود نوٹس لے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سیلاب کی صورتحال کے فضائی جائزے کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے ملک کوترقی کی راہ پردوبارہ گامزن کردیا ہے، چینی صدرکا دورہ پاکستان کی ترقی کے لئے انتہائی اہم تھا،قوم کو پاکستان کی ترقی کے خلاف عناصر کا خود ہی نوٹس لینا ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں نے گزشتہ 20 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے،سیلاب کے باعث فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، متاثرہ علاقوں میں حکومت اورفوج متاثرین کی مدد کررہی ہے، اس کے علاوہ اس قدرتی آفات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو بھی امداد فراہم کی جائے گی۔ حکومت کے پاس وسائل انتہائی محدود ہیں، وسائل زیادہ ہوں تو نقصانات سے بچنے کے لئے نئے منصوبے بنائے جاسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والوں کو چاہئیے کہ وہ اس موقع پر حکومت کا ساتھ دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں