جارج بیلی آسٹریلیا کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوگئے

اپنے کیرئیر کو آگے بڑھانے کے لئے ایک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ پر بھرپور توجہ دینا چاہتا ہوں، جارج بیلی


ویب ڈیسک September 07, 2014
32 سالہ جارج بیلی 28 بین الاقوامی ٹی 20 مقابلوں اور 44 ایک روزہ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں فوٹو: کرک انفو

LONDON: آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز جارج بیلی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ پر توجہ دینے کے لئے ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوگئے۔

کرکٹ کی خبروں سے متعلق ویب سائیٹ کے مطابق جارج بیلی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوگئے ہیں وہ پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریزمیں آسٹریلین ٹیم کی قیادت نہیں کریں گے۔ اس حوالے سے جارج بیلی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں آسٹریلین ٹیم کی قیادت ان کے لئے باعث فخر ہے اور ٹیم کی قیادت کے دوران وہ اس سے بھرپور لطف اندوز بھی ہوئے ہیں۔ آئندہ چند برسوں کے دوران وہ اپنے کیرئیر کو آگے بڑھانے کے لئے ایک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ پر بھرپور توجہ دینا چاہتے ہیں۔ اس لئے وہ اپنی قومی ٹی 20 ٹیم کی قیادت چھوڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 32 سالہ جارج بیلی 28 بین الاقوامی ٹی 20 مقابلوں اور 44 ایک روزہ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں تاہم اب تک وہ صرف 5 ٹیسٹ میچز ہی کھیل پائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں