فوج ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے لیکن ہماری قومی یکجہتی سیاست کی نذر ہوگئی ہے بلاول بھٹو
ہم شمالی وزیرستان میں جاری پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب میں شامل اپنے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی
WASHINGTON DC:
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے مگر ان کے ساتھ کھڑے رہنے کے بجائے ہماری قومی یکجہتی سیاست کی نذر ہوگئی ہے۔
اپنے ایک وڈیو پیغام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج ملک میں ہر طرف خون کی پیاس اور نفرتیں بانٹیں جارہی ہیں۔ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے لاکھوں افراد ہماری خاطر اپنے گھروں سے بے گھر ہوکر در بدر ہورہے ہیں جو ہمارا امتحان ہیں۔ آج ہم یہ نہیں بھول سکتے کہ آپریشن ضرب عضب پاکستان کی بقا اورسلامتی کی جنگ ہے۔ ہمیں یہ ملک اور جمہوریت بہت قربانیوں کے بعد ملے ہیں۔ بے نظیر بھٹو، پاک فوج کے جوانوں اور افسران سمیت ہزاروں لوگوں نے اپنی قربانیاں اس لئے نہیں دیں کہ ہماری قوم ہمارے اپنوں کو ہی بھلادے۔ ہمیں ان متاثرین کو ان کی ضرورت کے وقت ناصرف یاد رکھنا ہے بلکہ ان کی ہر ممکن مدد بھی کرنی ہے کیونکہ یہ لوگ اس ملک کی خاطر در بدر ہوئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2009 میں جب سوات میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا تو اس وقت پوری قوم متحد تھی، پوری قوم نے دل کھول کر سوات کے متاثرین کی مدد کی، ہم نے سوات اور گرد و نواح کو دہشتگردوں سے پاک کردیا، اس دوران حکومت اور اداروں نے ایسا نظام وضع کیا جس کے تحت ان متاثرین کی مدد کی گئی اور انہیں باعزت طریقے سے ان کے گھروں کو بھی واپس بھجوایا گیا۔ ہم اپنے جوانوں کے شانہ شانہ کھڑے رہے اور ایک قوم ہونے کا ثبوت دیا۔ ایک مرتبہ پھر پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ایسی مشکل گھڑی میں سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات بھلا کر ایک قوم بننا اور مسائل کا مل کر مقابلہ کرنا چاہئیے۔ افسوس کی بات ہے کہ آج ہمارے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں مگر ان کے ساتھ کھڑے رہنے کے بجائے ہماری قومی یکجہتی سیاست کی نذر ہوگئی ہے۔ ہمیں اپنے نفرتوں کو ختم کرکے ان کے لئے آگے آنا ہوگا کیونکہ نفرت ہمیں تباہ کردے گی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ وہ اپنی قوم ، سیاستدانوں اور اداروں سے گزارش کرتے ہیں کہ ہم ان کے لئے جنگ کریں جن کے پاس زندگی کی بنیادی سہولیات بھی نہیں، جو ہماری قومی جنگ کی خاطر بے گھر ہوئے ہیں، ہمارے بہن اور بھائی دہشتگردوں کے ظلم کا نشانہ بنتے رہے۔ بچیوں کو اسکولوں کو بموں سے اڑا دیا گیا۔ ان پر خودکش حملوں کی بوچھاڑ کی گئی۔ ان کے سروں سے چھت چھین لی گئی مگر ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ آئیں ہم اپنے جوانوں کو بتائیں کہ پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔ قوم ایک مرتبہ پھر اپنے در بدر بھائیوں اور بہنوں کا ہاتھ تھام کر انہیں بتادے کہ ہم ان کا ہاتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔