حکومت اورسیاسی جماعتیں تمام معاملات کو پس پشت ڈال کر سیلاب متاثرین کی مدد کریںالطاف حسین
قدرتی آفات سے متاثرہ عوام اس وقت ہماری فوری توجہ کے منتظرہیں،قائد ایم کیوا یم
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ عوام اس وقت حکومت اورتمام سیاسی جماعتوں کی توجہ اورمددکے طالب ہیں لہٰذاوقت کاتقاضا ہے کہ تمام معاملات ایک طرف رکھ کرقدرتی آفات سے متاثرہ عوام کی ہرممکن مددکی جائے۔
لندن سے جاری بیان کے مطابق پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہراشرفی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران الطاف حسین نے کہاکہ اس وقت آزاد کشمیر اور پنجاب طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کا شکارہیں، اس قدرتی آفت سے بہت بھاری جانی اور مالی نقصان ہوچکا ہے اور تباہ کاریاں مسلسل بڑھ رہی ہیں، قدرتی آفات سے متاثرہ عوام اس وقت ہماری فوری توجہ کے منتظرہیں، ملک میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر اسلام آباد میں جاری دھرنے ملتوی کردینے چاہئیں اورسب کو مل کر قدرتی آفات کے متاثرین کی امداد کرنی چاہئے۔
حافظ طاہر اشرفی نے الطاف حسین کی بات کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے دینے والی جماعتوں کے رہنماؤں کو ان کی تجویزپر توجہ دینا چاہئے۔ حافظ طاہراشرفی نے ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ کے استعفے کافیصلہ مؤخر کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے نمائندے پارلیمنٹ میں ملک کے محروم و مظلوم عوام کی واحد آواز ہیں، انہیں ملک کی موجودہ صورتحال میں پارلیمنٹ میں جاکر اپنے بھرپور کردار کو جاری رکھنا چاہئے۔