عمران خان اور طاہرالقادری خواتین اوربچوں کے بغیرریڈزون میں داخل ہوکردکھائیں سعد رفیق

عمران خان خیبرپختونخوا میں سیلاب زدگان کی مدد کریں انہوں نے صوبائی حکومت کو مفلوج بنادیا ہے، وزیر ریلوے


ویب ڈیسک September 07, 2014
چین کے صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کی رضا مندی سے مؤخر کیا گیا ،خواجہ سعد رفیق۔ فوٹو: فائل

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری اور عمران خان خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا رہے ہیں یہ لوگ خواتین اور بچوں کو جانے دیں پھر ریڈ زون میں آکر دکھائیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری کو ایک ہی کام ہے، ایک بیٹھے تو دوسرا شروع ہوجاتا ہے تاہم چند دن مزید دھرنے والوں کے چال چلن دیکھ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کمزوری یہ ہے کہ انہوں نے خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا رکھا ہے یہ لوگ خواتین اور بچوں کو جانیں دیں پھر ریڈ زون میں آکر دکھائیں۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیلاب پر سیاست کرنے والے جلد بے نقاب ہوں گے، عمران خان خیبرپختونخوا میں سیلاب زدگان کی مدد کریں انہوں نے صوبائی حکومت کو مفلوج بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے بعد فوج اپنا کردار آئین اور قانون کےمطابق ادا کررہی ہے جبکہ اداروں میں تصادم نہ ہونے سے چوہدری برادران کو مایوسی ہوئی ہوگی۔

وزیرریلوے نے اس بات کی تصدیق کی کہ چین کے صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کی رضا مندی سے مؤخر کیا گیا تاہم دورے کے التوا کا سبب بننے والے شرم کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں