رواں سال ملک بھر میں پولیو وائرس سے اب تک 138 بچے معذورہوچکے ہیں قومی ادارہ صحت
اب تک فاٹا میں 102، خیبرپختونخوا میں 23، سندھ میں 11 جب کہ پنجاب اور بلوچستان میں ایک، ایک کیس کی تصدیق ہوئی
ملک بھر میں پولیو وائرس شدت اختیارکرگیا جب کہ قبائلی علاقوں میں ایک ہی دن میں11پولیو کیسوں کی تصدیق کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق ملک بھر میں امسال 138بچے پولیو وائرس کا شکار ہوکر معذور ہوگئے ہیں قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا اور وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں میں ہفتہ کو مزید11بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی،رواں برس کے دوران صرف فاٹا میں102 بچوں میں پولیوکی تصدیق کی گئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں 23، سندھ میں11، پنجاب اور بلوچستان میں ایک ایک کیس سامنے آئے ہیں،
قومی ادارہ صحت کے مطابق سب سے زیادہ پولیوکیس جولائی سے دسمبرکے دوران رپورٹ ہوئے جبکہ 2013 میں ماہ ستمبرکے اختتام تک31 کیس سامنے آئے تھے رواں برس اب تک 138کیسوں کی تصدیق کی جاچکی ہے جس میں فاٹا سرفہرست ہے جہاں 102 بچوں میں پولیوکی تشخیص ہوئی فاٹا میں درج ہونے والے کیسز میں 64 شمالی وزیر ستان، 25 خیبر ایجنسی، 11 جنوبی وزیرستان اور بنو ںکے 2 کیس شامل ہیں فاٹا اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقوں میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ان علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال ابتر ہونے سے انسداد پولیو کی مہمات معطل ہیں۔