دہری شہریت پرفیصلہ 30 روزمیں ہوگا قائم مقام چیئرمین سینیٹ

فیصلہ آئین وقانون کے مطابق ہوگا،چیئرمین یااسپیکرفیصلہ نہیںکرسکتے توالیکشن کمیشن کرلے

فیصلہ آئین وقانون کے مطابق ہوگا،چیئرمین یااسپیکرفیصلہ نہیںکرسکتے توالیکشن کمیشن کرلے

QUETTA:
قائم مقام چیئرمین سینیٹ صابربلوچ نے کہاہے کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے دہری شہریت رکھنے والے وزیرداخلہ رحمن ملک سمیت ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کرنے یانہ کر نے کافیصلہ آئین وقانون کے مطابق کیاجائے گا۔


ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کیونکہ یہ قانونی معاملہ ہے اس لیے اس کافیصلہ بھی آئین کے مطابق30یوم کے اندرکیاجائے گا،اگریہ فیصلہ چیئرمین سینیٹ یااسپیکرقومی اسمبلی نہیںکرسکتے توپھرالیکشن کمیشن خودفیصلہ کرلے تاہم انھوںنے جلدکسی کمیٹی کی تشکیل اوراس میں تمام سیاسی جماعتوںکی شراکت ومشاورت سے مسئلے کاحل نکالنے کابھی عندیہ دیا ، دوسری جانب آئینی ماہرین نے بھی اس امکان کوظاہرکیاہے کہ ایک کمیٹی تشکیل دے کراس میںتمام سیاسی جماعتوںکی نمائندگی اورمشاورت بھی ایک بہترطریقہ ہوسکتا ہے اس معاملے پر سپریم کورٹ کونہیںالیکشن کمیشن کوفیصلے کااختیارہے اورسپریم کورٹ سمیت کسی عدالت کوحق نہیںکہ وہ الیکشن کمیشن کو ہدایت دے اگرچیئرمین واسپیکرفیصلہ نہ کرسکے توآئین کی شق پانچ کے تحت الیکشن کمیشن دہری شہریت کے معاملہ پرازخودفیصلہ کرسکتاہے۔

Recommended Stories

Load Next Story