یو ایس اوپن اولین گرینڈ سلم ٹرافی کیلیے نیشکوری اور کلک آمنے سامنے

سیمی فائنلزمیں فیڈرر اور جوکووک کو اپ سیٹ شکست، ویمنز ڈبلز ٹائٹل پر ویسنینا اور ماکارووا کا قبضہ


Sports Desk September 08, 2014
سیمی فائنلزمیں فیڈرر اور جوکووک کو اپ سیٹ شکست، ویمنز ڈبلز ٹائٹل پر ویسنینا اور ماکارووا کا قبضہ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: یو ایس اوپن کے فائنل میں پیر کی شب کیریئر کا اولین گرینڈ سلم فائنل کھیلنے والے جاپانی اسٹار نیشکوری اور مارن کلک آمنے سامنے آئیں گے۔

سیمی فائنلز میں ٹاپ سیڈ نووک جوکووک اور 17 مرتبہ کے گرینڈ سلم فاتح راجرفیڈرر کو اپ سیٹ شکستوں کا سامنا رہا، ویمنز ڈبلز کی ٹرافی پر روسی اسٹارز الینا ویسنینا اور ایکٹرینا ماکارووا نے قبضہ جمالیا، سوئس مس مارٹینا ہنگز اور فلاویا پنیٹا کا 12 برس بعد ٹائٹل جیتنے کا خواب چکناچور ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق یوایس اوپن میں مینز سنگلز ٹرافی کیلیے پیر کی شب دو نئے چہرے مدمقابل آئیں گے، کروشیا کے مارن کلک اور جاپانی اسٹار کائی نیشکوری نے کیریئر میں پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلم کے فیصلہ کن معرکے میں رسائی حاصل کی ہے۔

کروشیا سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ مارن کلک نے سیمی فائنل میں 17 مرتبہ کے گرینڈ سلم فاتح راجرفیڈرر کو حیران کن طور پر 6-3 ،6-4 اور6-4 سے شکست دے دی، وہ 2001 کے بعد کسی گرینڈ سلم کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے کروشین پلیئر بھی بنے، 13 برس قبل ان کے موجودہ کوچ گوران ایوانسیوک نے ومبلڈن ٹائٹل جیتا تھا، فیڈررکیخلاف باہمی مقابلوں میں کلک کی یہ پہلی فتح رہی،اس سے قبل جاپانی کھلاڑی کائی نیشکوری نے ٹاپ سیڈ اور فیورٹ نووک جوکووک کو تاریخی اپ سیٹ کردیا تھا۔

24 سالہ نیشکوری نے دوسرے سیٹ میں ناکامی کے بعد قابل ذکر واپسی کی اور اپنی زندگی کی سب سے بڑی جیت حاصل کی، وہ گرینڈ سلم کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی کا اعزاز بھی پانے میں کامیاب ہوئے، نیشکوری نے دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی جاکووک کو شکست دیکر ٹینس کے شائقین کو ششدر کردیا اور وہ کسی بھی گرینڈ سلیم کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے جاپانی بن گئے،انھوں نے جاکووک کو6-4 ، 1-6، 7-6 اور6-3 سے مات دی،وہ اپنی کامیابی پر بے انتہا خوش ہیں۔

دوسری جانب ویمنز ڈبلز ٹائٹل روسی جوڑی الینا ویسنینا اور ایکٹرینا ماکارووا نے اپنے قبضے میں کرلیا، انھوں نے فائنل میں سوئس مس مارٹینا ہنگز اور ان کی اطالوی جوڑی دار فلاویا پنیٹا کو 2-6 ، 6-3 اور6-2 سے زیرکرلیا،ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ختم کرکے کھیل میں واپس آنے والی مارٹینا ہنگز نے اس سے قبل 2002 میں آخری مرتبہ ویمنز ڈبلز گرینڈ سلم ٹائٹل جیتا تھا، وہ 12 برس بعد دوبارہ اس اعزاز کو پانے کے لیے پرامید تھیں، تاہم روسی پلیئرز نے ان کے خواب کوچکناچور کردیا، روسی پلیئرز نے عمدہ کارکردگی کاسلسلہ جاری رکھا،ایکٹرینا ماکارووا اور الینا ویسنینا کی بطور جوڑی یہ دوسری بڑی فتح ہے، وہ اس سے قبل 2013 کے فرنچ اوپن میں بھی ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |