تھر میں متاثرین قحط کومفت گندم دے رہے ہیں قائم علی شاہ

ایک ہفتے میں ملازمتوں پر پابندی ہٹادی جائے گی، تھرکے لوگوں کو ترجیح دیں گے، وزیراعلی سندھ


Sajid Bajeer1 September 08, 2014
ایک ہفتے میں ملازمتوں پر پابندی ہٹادی جائے گی، تھرکے لوگوں کو ترجیح دیں گے، وزیراعلی سندھ۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہاہے کہ تھرپارکر میں قحط کا مسئلہ صدیوں سے ہے مگر پی پی حکومت تھر کے قحط متاثرین کو مفت گندم دے رہی ہے، اہک ہفتے میں ملازمتوں پر پابندی ہٹاکر تھری باشندوں کو ترجیحی بنیاد پر ملازمتیں دی جائیں گی۔

قحط کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلیے چھاچھروسرکٹ ہائوس میں منتخب نمائندوں اور ضلع انتظامیہ کے اجلاس اورجلسے کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سندھ بھر میں ایک ہفتے میں ملازمتوں پر پابندی ہٹادی جائے گی، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ تھرکے لوگوں نے ہمارے5امیدواروں کو کامیاب کرکے تاریخی کام کیا ہے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ نے تعلقہ اسپتال چھاچھرو اور سول اسپتال مٹھی کا دورہ بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں