سیلاب کی تباہ کاریایوں کے باعث معاشی اہداف پر نظرثانی کا امکان

سیلاب سے زرعی شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے زرعی ان پٹ کی قلت کا خدشہ ہے، وزارت خزانہ


Irshad Ansari September 08, 2014
مجموعی پیداوار، مالیاتی خسارہ اورٹیکس ریونیوسمیت دیگر معاشی اہداف میں کمی کرنا پڑے گی، زرائع۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ملک میں سیلاب سے بڑے پیمانے پرہونے والی تباہ کاریوں کے باعث رواں مالی سال2014-15کیلیے مقررکردہ معاشی اہداف پرنظرثانی کاامکان ہے۔

وزارت خزانہ کے سینئرافسر نے بتایاکہ ملک میں سیلاب کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں نے زرعی شعبے کوبُری طرح متاثرکیا ہے، اس سے زرعی ان پٹ کی قلت کاخدشہ ہے جس سے ملک میں صنعتی وکاروباری سرگرمیاں بھی متاثرہونے کاخطرہ ہے۔ ذرائع کے مطابق سیلاب سے پیداشدہ صورتحال کوکنٹرول کرنے کے بعدسیلاب کی تباہ کاریوں کے نقصانات کا تخمینہ لگایاجائے گااوراس کے بعدحتمی فیصلہ کیاجائے گا کہ رواں مالی سال کیلیے مقررمعاشی اہداف پرنظرثانی کرنا ہے یا نہیں.

وزارت خزانہ ذرائع نے بتایاکہ ملکی مجموعی پیداوار، مالیاتی خسارہ اورٹیکس ریونیوسمیت دیگر معاشی اہداف میں کمی کرنا پڑے گی کیونکہ سیلاب سے قبل تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مارچ ودھرنوں سے پیدا صورتحال کے باعث ملکی معیشت کو ایک ہزار ارب روپے کے لگ بھگ نقصان پہنچ چکا ہے اور اب سیلاب سے مزید نقصان پہنچا ہے، آئندہ ماہ اس بارے میں اجلاس متوقع ہے جس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں