ضمنی انتخابات ڈیرہ اسماعیل خان کی نشست پی کے68 تحریک انصاف نے جیت لی

تحریک انصاف کےامیدواراحتشام جاوید اکبر 37 ہزار 686 ووٹ لے کرکامیاب قرارپائے،غیرسرکاری نتائج


ویب ڈیسک September 08, 2014
پی کے 68 کی نشست جا وید اکبر خان کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 68 پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کےامیدواراحتشام جاوید اکبر 37 ہزار 686 ووٹ لے کرکامیاب قرارپائے جب کہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوارمرید کاظم شاہ 32 ہزار 379 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پررہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 68 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ حلقے میں رجسٹرڈ وٹرز کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 900 سے زائد ہے، ضمنی انتخاب کے لئے حلقے میں 108 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے جن میں سے 29 کو حساس جبکہ 31 کو حساس ترین قرار دیا گیا۔

پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ ضلع بھر میں عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ ضمنی انتخاب میں 16 امیدوار مدمقابل تھے تاہم اصل مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے احتشام جاوید اکبر اور آزاد امیدوار سابق صوبائی وزیر مال مرید کاظم شاہ کے درمیان ہوا۔

واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کی یہ نشست سابق رکن جا وید اکبر خان کی جعلی ڈگری کیس میں نا اہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں