سیلاب کے خدشے کے پیش نظربلوچستان میں ایمرجنسی نافذ
پی ڈی ایم اے نے انتظامات کرلئے ہیں جبکہ پاک فوج، محکمہ آبپاشی اورداخلہ کے درمیان بھی مکمل تعاون ہے،وزیرداخلہ بلوچستان
بلوچستان حکومت نے آئندہ چند روز میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر بلوچستان میں بھی فلڈ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حکام اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کے لئے پی ڈی ایم اےنےایمرجنسی صورتحال کے لئے ضروری انتظامات کرلئے ہیں، آئندہ دو روز میں تمام ضروری سامان سبی اور نصیر آباد پہنچادیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پاک فوج کی سدرن کمانڈ، محکمہ آبپاشی اور داخلہ کے درمیان مکمل تعاون ہے جبکہ نصیرآباد اورسبی ڈویژنز کی انتظامیہ کے درمیان بھی بھرپور رابطے ہیں۔
واضح رہے کہ دریائے راوی ، چناب اور جہلم کا سیلابی پانی دریائے سندھ میں مل کر 14 اور 15 ستمبر کو سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں پہنچے گا۔