اسرائیلی بربریت کا شکار ایک ہزار فلسطینی عازمین حج شاہی مہمان بنیں گے

حج پر آنے والے فلسطینیوں کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی،سعودی وزیر برائے مذہبی امور


ویب ڈیسک September 08, 2014
2008 اور 2012 میں بھی سعودی حکومت نے فلسطینی شہداء کے لواحقین کو سرکاری اخراجات پر حج کرایا تھا فوٹو: فائل

PESHAWAR: سعودی فرماروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے فلسطینی شہدا کے خاندانوں کے ایک ہزار افراد کو خصوصی طور پر حج کی دعوت دی ہے جن کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی فرماروا شاہ عبداللہ کی جانب سے حج حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ہزار فلسطینی عازمین حج کی سرکاری میزبانی کا انتظام کریں۔ سعودی وزیر برائے مذہبی امور الشیخ صالح بن عبدالعزیز بن محمد کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت مسلم دنیا کے مسائل کے حل میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، ایک ہزار فلسطینی عازمین ‌کے لئے مفت حج کے انتظام کا اعلان بھی سعودی حکومت کی جانب سے پورے عالم اسلام کے لئے اخوت و بھائی چارے کا پیغام ہے۔

واضح رہے کہ 2008 اور 2012 میں بھی سعودی حکومت کی جانب سے فلسطینی شہداء کے لواحقین کو سرکاری اخراجات پر حج کرایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |