عراق میں داعش مخالف جرگے پر خود کش حملے میں 18 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی

دھماکوں کے وقت جرگے میں مقامی قبائل اور داعش مخالف عسکریت پسندوں کے درمیاں عراقی حکومت کی حمایت پر بات ہورہی تھی


ویب ڈیسک September 08, 2014
جرگے پر حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔ فوٹو: فائل

عراق کے شہر دولحیہ میں دولت اسلامی عراق و شام کے مخالین کے جرگے میں خودکش حملے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے نواحی شہر دولحیہ میں داعش مخالف جرگہ ہورہا تھا کہ پہلے ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو رکاوٹوں سے ٹکرا دیا جس کے بعد پیچھے آنے والے دوسرے حملہ آور نے اندر داخل ہوکر اپنے آپ کو اڑا ڈالا۔ مقامی انتظامیہ نے دونوں دھماکوں میں 18 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ دولحیہ میں داعش مخالف جنگجو انتہائی منظم ہیں جب کہ خود کش حملے کے وقت بھی مقامی قبائل اور داعش مخالف عسکریت پسندوں کے درمیاں عراقی حکومت کی حمایت کے لئے جرگہ جاری تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |