ٹی 20 ورلڈکپ پاکستان کی سپر 8 میں رسائی بنگلہ دیش کا قصہ تمام

عمران نذیر 36 گیندوں پر 72کی طوفانی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار


Sports Desk September 26, 2012
عمران نذیر 36 گیندوں پر 72کی طوفانی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار۔ فوٹو: فائل

ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8وکٹ سے پچھاڑ کر سپر ایٹ میں رسائی حاصل کرلی۔

سپر ایٹ میں قومی ٹیم جمعے کو جنوبی افریقہ اور اتوار کو روایتی حریف بھارت کا سامنا کرے گی جبکہ تیسرے مقابلے میں منگل کو گرین شرٹس آسٹریلیا کے مقابل آئیںگے۔گروپ ڈی ' کے اختتامی مقابلے میں قومی ٹیم نے 2وکٹ پر178رنز بناکر فتح پائی، اوپنرعمران نذیر نے دوسرے افتتاحی کھلاڑی و کپتان محمد حفیظ کے ہمراہ پہلی وکٹ کیلیے124 کی مضبوط بنیاد فراہم کی، عمران 36 گیندوں پر72رنز بناکر میدان بدر ہوئے، اس دوران انھوں نے25 گیندوں پر50رنز مکمل کیے۔

ورلڈکپ اور ٹی20 انٹرنیشنل میں تیزترین سنچری کا عالمی ریکارڈ بدستور بھارتی بیٹسمین یوراج سنگھ کے نام ہے، جنھوں نے2007 میں انگلینڈ کیخلاف محض12گیندوں پر50 رنزبٹورے تھے، حفیظ 45رنز بناکر آئوٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی ثابت ہوئے، ناصر جمشید29 اورکامران اکمل22 نے ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا، دونوں وکٹیں ابوالحسن نے حاصل کیں، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والے بنگلہ دیش نے مقررہ20 اوورز میں 6 وکٹ پر175رنز بنائے تھے، شکیب الحسن84رنز بناکر نمایاں رہے، یاسرعرفات نے3 کھلاڑیوں کو واپسی کے پروانے تھمائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں