حکومت سے مذاکرات میں بہت سے معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے شاہ محمود قریشی
تحریک انصاف نے آگے بڑھنے کے لیے لچک دکھائی کیونکہ ہم تعطل توڑ کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، شاہ محمود
DOHA:
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات میں بہت سے معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے اور ہم تعطل توڑ کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
حکومت اور تحریک انصاف کے وفود کے درمیان مذاکرات جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوئے جہاں مذاکرات ختم ہونے کے بعد حکومتی وفد میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ ہوگیا جبکہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں بہت سے معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے تاہم دو تین امور اب بھی حل طلب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے آگے بڑھنے کے لیے لچک دکھائی کیونکہ ہم تعطل توڑ کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور جمہوریت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ آج ہی تمام معاملات کو حل کیا جائے اور اب بھی کوشش ہے کہ جلد ازجلد کسی نتیجے پر پہنچیں تاہم معاملات یک طرفہ نہیں ہیں اور تالی دونوں ہاتھ سے بجتی ہے اس لیے دوطرفہ کوششیں ہونی چاہئیں۔