عوامی تحریک سے جاری بات چیت کے عمل میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے احسن اقبال

عوامی تحریک سے بات چیت کا عمل آگے بڑھ رہا ہے جس میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، احسن اقبال


ویب ڈیسک September 08, 2014
عوامی تحریک اور تحریک انصاف سیلاب کے باعث دھرنے ختم کردیں، احسن اقبال، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہنا ہے کہ ملک میں بدترین سیلاب کا سامنا ہے اس لیے عوامی تحریک اور تحریک انصاف سے دھرنے ختم کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

عوامی تحریک سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عوامی تحریک سے بات چیت کا عمل آگے بڑھ رہا ہے جس میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے تاہم مذاکرات کل شام 4 بجے دوبارہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں کی شکایت کے ازالے کی ہر ممکن کوشش کریں گے جبکہ اس وقت ملک کو بدترین سیلاب کا سامنا ہے اور ہماری درخواست ہےکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے تحریک انصاف اور عوامی تحریک دھرنے ختم کردیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی نے کہا کہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں تاہم اب بھی کچھ معاملات حل طلب ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |