برطانوی شاہی خاندان میں ایک اورنئے مہمان کی آمد متوقع

شہزادی کیٹ ’’اکیوٹ مارننگ سیکنیس‘‘ کا شکار ہیں اور شاہی محل کے اندرہی انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،کینسنگٹن پیلس


ڈیوک اورڈچز آف کیمبرج کہلانے والے اس جوڑے کے گھر پہلے بچے جارج کی پیدائش 14 ماہ قبل ہوئی تھی فوٹو:فائل

شاہی خاندان میں اس وقت خوشی کے لہر دوڑ گئی جب ڈاکٹر نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کو ایک نئے مہمان کی خوشخبری سنائی اس کے ساتھ ہی شاہی خاندان میں نئے مہمان کی آمد کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

کینسنگٹن پیلس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادی کیٹ ''اکیوٹ مارننگ سیکنیس'' کا شکار ہیں اور شاہی محل کے اندر ہی انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، شہزادی کو جو بیماری لاحق ہے اس میں مریضہ کو اضافی پانی اور غذائی اجزا کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ کیٹ اپنے پہلے بچے کی پیدائش سے قبل بھی اسی بیماری کا شکار ہوگئی تھیں۔

شاہی محل سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس خبر سے ملکہ الزبتھ اور دونوں خاندان بہت خوش ہیں، دوسری جانب وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی شاہی خاندان کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہ خبر سن کر بے حد خوشی ہوئی، ڈیوک اورڈچز آف کیمبرج کہلانے والے اس جوڑے کے گھر پہلے بچے جارج کی پیدائش 14 ماہ قبل ہوئی تھی۔

شہزاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بیٹے شہزادہ ولیم کی کیٹ سے پہلی ملاقات اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی میں 2011 میں ہوئی اور یہیں سےمحبت کے سفر کا آغاز ہوا اور بالآخر وہ 29 اپریل 2011 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں