خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی حد سے گر گئی

یورپی بنچ مارک برینٹ نارتھ سی آئل کے نرخ 19 جون سے اب تک 13 فیصد کم ہو چکے


AFP September 09, 2014
یورپی بنچ مارک برینٹ نارتھ سی آئل کے نرخ 19جون سے اب تک13فیصد کم ہو چکے۔ فوٹو: فائل

یورپین بنچ مارک برینٹ خام تیل کی قیمت 14 ماہ سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار پیر کو وافر سپلائی کے سبب 100 ڈالر فی بیرل کی حد سے نیچے گرگئی۔

حالیہ ہفتوں میں اہم معیشتوں کی طلب میں مسلسل کمی کے دباؤ میں آ کر گزشتہ روز برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت 99.72 ڈالر فی بیرل پر آگئی جو 24 جون 2013 کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے، برینٹ کی قیمت 19 جون سے اب تک 13 فیصد سے زیادہ کم ہوچکی ہے، 19 جون کو قیمت 115.71 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی، دوپہر تک برینٹ نارتھ سی خام تیل کی قیمت معمولی ریکوری کے بعد 110.10 ڈالر فی بیرل پر آگئی جو گزشتہ کاروباری ہفتے سے 72 سینٹ کم ہے، امریکی آئل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی اکتوبر میں فراہمی کے لیے قیمت بھی 54 سینٹ کم ہو کر 92.75 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں