پاکستان کے 87فیصد عوام القاعدہ کیخلاف ہیںامریکی ادارہ

42فیصد جمہوریت کافروغ چاہتے ہیں، 82فیصدملکی قوانین قرآن کے مطابق چاہتے ہیں،سروے


ایکسپریس July 12, 2012
42فیصد جمہوریت کافروغ چاہتے ہیں، 82فیصدملکی قوانین قرآن کے مطابق چاہتے ہیں،سروے

پاکستان کے 87فیصد عوام القاعدہ کیخلاف ہیںتاہم 82فیصدافرادکاخیال ہے کہ ملکی قوانین قران کی تعلیمات کے مطابق ہونے چاہئیں ، امریکی ادارے پیوریسرچ سینٹرکی جانب سے 6 بڑے مسلم ممالک میں کرائے گئے سروے کے مطابق مسلم عوام کی اکثریت انتہا پسندی کیخلاف ہے۔

پاکستان میں صرف 13 فیصد افراد القاعدہ کی حمایت کرتے ہیںجبکہ مصرکے 19 فیصد اورتیونس کے 16فیصدافراد القاعدہ کے نظریات سے اتفاق کرتے ہیںتاہم پاکستان کے 82فیصد عوام چاہتے ہیںکہ ملک کے قوانین قرانی احکامات کی روشنی میں بنائے جائیں۔اردن کے 72فیصداورمصرکے 60فیصد افراد نے بھی ان ہی خیالات کا اظہارکیا۔ترکی میں مذہب پسندوں کی تعداد سب سے کم ہے اور صرف 17فیصد ترک اسلامی قوانین چاہتے ہیں، مسلم ممالک کے عوام کی اکثریت جمہوریت کی حامی ہے۔

42فیصد جمہوریت کافروغ چاہتے ہیں، 82فیصدملکی قوانین قرآن کے مطابق چاہتے ہیں،سروے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں