ارشد وارثی اور عرفان خان نئی مزاحیہ فلم ’’ویلکم ٹو کراچی‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئینگے

6 سال بعد دونوں اداکار اکٹھے ہو رہے ہیں، ڈائریکٹر اشیش آر موہن ہیں، ایک برطانوی اداکارہ’’ کے کے‘‘ جو پاکستان میں۔۔۔

فلم میں ہم کراچی کا سفر کرتے ہیں جہاں کوئی نہ کوئی واقعہ پیش آتا رہتا ہے، کامیڈی کو لوگ پسند کرینگے، ارشد وارثی، عرفان خان فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار عرفان خان اور ارشد وارثی 6 سال کے عرصہ کے بعد دوبارہ ایک نئی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں اور اس نئی فلم کا نام ''ویلکم ٹو کراچی'' ہے جو کہ ایک مزاحیہ فلم بتائی جارہی ہے۔

47 سالہ عرفان خان اور ارشد وارثی جنہوں نے 2008ء میں دو فلموں ''کریزی 4 '' اور ''سنڈے '' میں اکٹھے کام کیا تھا اب نئی میں پھر اکٹھے نظر آئیں گے، فلم ''ویلکم ٹو کراچی '' کی شوٹنگ آئندہ چند دنوں میں شروع ہو جائے گی۔ اس فلم سے متعلق ارشد وارثی نے بتایا کہ '' عرفان اور میں اس فلم کے لیے کراچی کا سفر کریں گے جہاں وہ کہیں پھنس جاتے ہیں' اس فلم میں میرا کردار ایک ایسے عام سے شخص کا ہے جو ایک چھوٹے سے حادثے میں منہ کے بل گرتا ہے اور پھر کسی نہ کسی واقعہ کا شکار رہتا ہے۔


اس فلم کو ''کھلاڑی 786 ''بنانے والے اشیش آر موہن ڈائریکٹ کر رہے ہیں' اس فلم میں دو بھارتی ' کچھ پاکستانی اور امریکی لوگ بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے' ارشد وارثی نے بتایا کہ اس فلم میں حاضرین میرے اور عرفان کے ساتھ ایک کامریڈ کو دیکھیں گے۔ وارثی نے مزید بتایا کہ عرفان خان ایک مختلف قسم کا اداکار ہے اور ہم پہلے بھی اکٹھے کام کرچکے ہیں' مجھے یقین ہے کہ اس مرتبہ ہم مزاح سے بھرپور ہوں گے۔

حال ہی میں فلم ''جراسک ورلڈ '' کی شوٹنگ سے فارغ ہونے والے عرفان خان نے اس موقع پر بتایا کہ انھیں کامیڈی کرنا بہت اچھا لگتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مجھے اس نئی فلم ''ویلکم ٹو کراچی '' میں بھی لیا گیا ہے' یہ ایک مزاحیہ فلم ہوگی اور جب اشیش نے مجھے اس فلم کے بارے میں بتایا تو میں نے صرف بنیادی اسٹوری لائن سن کر ہی اس فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی تھی' یہ ایک خاص فلم ہوگی جسے لوگ پسند کریں گے۔

اس فلم کے لیے ابھی یہ فائنل نہیں ہوا کہ اس فلم کی ہیروئن کون ہوگی۔ فلم ساز مزید کوئی تفصیلات ظاہر کرنے سے گریزاں ہیں اتنا بتایا ہے کہ اس فلم میں ایک برطانوی اداکارہ جس کا نام کے کے بتایا جا رہا ہے وہ کام کریں گی جو کہ پاکستان میں ہی پیدا ہوئی ہے۔
Load Next Story