ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بہت عزت دی لیکن مفاد پرستوں کے ساتھ کام نہیں کر سکتی، ارم عظیم فاروقی
ایم کیو ایم کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پر رکن سندھ اسمبلی بننے والی ارم عظیم فاروقی نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے کر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بہت عزت دی لیکن وہ مفاد پرستوں کے ساتھ کام نہیں کر سکتی جنہوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی رکنیت کبھی ان کی ترجیح نہیں تھی، وہ الطاف حسین اور پارٹی سے بہت محبت کرتی ہیں لیکن مزید دباؤ برداشت نہیں کرسکتیں۔