بدین میونسپل کمیٹی میں اربوں کی کرپشن شہری بنیادی سہولتوں سے محروم

ترقیاتی فنڈز ہڑپ کرلیے گئے، سیاسی اقربا پروری نے ادارے کو تباہ کردیا، ہیومن رائٹس کمیشن کا متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری


Express News Desk September 09, 2014
ترقیاتی فنڈز ہڑپ کرلیے گئے، سیاسی اقربا پروری نے ادارے کو تباہ کردیا، ہیومن رائٹس کمیشن کا متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری فوٹو: فائل

6 برسوں میں بدین میونسپل کمیٹی اور محکمہ پبلک ہیلتھ میں اربوں روپے کے فنڈز تعمیر و ترقی کے نام پر ہڑپ، شہری بنیادی سہولتوں سے بھی محروم۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اکٹر فہمیدہ مرزا اور سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی کوششوں سے بدین میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے تھے، بلدیاتی اداروں پر بدعنوان سرکاری افسران کے قابض ہونے سے ان اداروں کو ملنے والے کروڑوں روپے بدعنوانیوں کی نذر ہوگئے، 5 سال بدین میونسپل کمیٹی پر قابض سیاسی افراد خود تو کروڑ پتی بن گئے مگر شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔

ہر ماہ ملنے والے کروڑوں روپے فرضی ناموں سے ملازمین کے نام پر تنخواہوں کی صورت میں ہڑپ کیے جارہے ہیں، دوسری جانب شہری علاقوں میں ڈرینج سسٹم اور واٹر سپلائی اسکیم کے ذمے دار سرکاری محکمے پبلک ہیلتھ کی ناقص منصوبہ بندی اور بھاری کمیشن کے باعث کروڑوں روپے کرپشن کی نذر ہورہے ہیں، بدین کے شہریوں نے حکومت سے مایوس ہوکر مقامی عدالت اور ڈائریکٹر ہیومن رائٹس کے پاس اپیل کی ہے جس پر عدالت کی جانب سے متعلقہ اداروں کے افسران کو نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں