رحمن ملک کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات دورہ پاکستان کی دعوت
مذاکرات جاری رہیںگے، وزیر داخلہ، دہشت گردی سے ملکرنمٹنا ہو گا،سوشیل کمارشندے
وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کاعمل جاری رہناچاہیے اورمنفی عناصر کودونوں ملکوںکے تعلقات میںدراڑ نہیںڈالنے دی جائے گی۔
مالے میں بھارت کے وزیرداخلہ سوشیل کمارشندے سے ملاقات کے بعدصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے مذاکرات پر عالمی برادری کامثبت ردعمل آیا ہے دونوں ملک مل کرسرحدی امور اوردیگرمسائل پرکانفرنس کا انعقاد کریں تاکہ مسائل کا حل نکالاجاسکے۔ رحمن ملک نے بھارتی وزیرداخلہ کوپاکستان آنے کی دعوت بھی دی بھارتی وزیر داخلہ سوشیل کمارشندے نے کہا کہ دونوں ملکوں کو خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کیلیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوںگی اور پاکستان بھارت تعلقات میں وزیرداخلہ رحمٰن ملک نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیاہے اس سے قبل مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں وزیرداخلہ رحمٰن ملک اوران کے بھارتی ہم منصب سوشیل کمارشندے کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔