بھارت میں بچی پیدا کرنے کی پاداش میں سسرالیوں نے بہو کو 3 سال تک غسل خانے میں بند کردیا
شوہر اورسسرالیوں کے ظلم کا شکار خاتون کے باپ کی شکایت پر پولیس نے اسےغسل خانےسے انتہائی تشویش ناک حالت میں برآمد کرلیا
بھارتی ریاست بہار میں جہیز نہ لانے اور بچی پیدا کرنے کی پیدائش کے جرم میں سسرالیوں نے بہو کو 3 سال تک غسل خانے میں بند کئے رکھا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع دربھنگا کے گاؤں پٹسن سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی شادی 2010 میں رام باغ کے پربھاتھ کمار سنگھ نامی شخص سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی اس کا شوہر اور سسرالی مناسب جہیز نہ لانے پر خاتون سے ناروا سلوک روا رکھتے تھے، اسی دوران اس نے ایک بیٹی کو جنم دے دیا جس پر اس کے سسرالی مزید آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے بہو کو غسل خانے میں بند کردیا۔ غسل خانے میں قید کے دوران اسے نہ تو مناسب خوراک دی جاتی اور نہ ہی غسل خانے سے باہر آنے دیا گیا۔ حتیٰ کہ وہ 3 برس تک اپنی بیٹی کو بھی نہ دیکھ سکی۔
شوہر اور سسرالیوں کے ظلم کا شکار خاتون کے باپ کی شکایت پر پولیس نے پربھات سنگھ کمار کے گھر کارروائی کی اور اسے غسل خانے سے انتہائی تشویش ناک حالت میں برآمد کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامناسب غذا اور مسلسل اندھیرے میں رہنے کی وجہ سے وہ کئی بیماریوں کا شکار ہوگئی ہے۔ پولیس نے عورت کے شوہر اور سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔