بھارت میں شادی کا قیمتی تحفہ ایک عدد ٹوائلٹ

اجتماعی شادیوں میں دیہاتوں سے آنے والوں کے گھروں میں ٹوائلٹ نہیں ہوتےاسی لئے یہ کسی قیمتی تحفےسےکم نہیں،فلاحی تنظیم


ویب ڈیسک September 09, 2014
ٹوائلٹ نہ ہونے کی وجہ سے مردوں کی طرح خواتین بھی اپنی حاجت رفع کے لئے کھلے مقام یا کھیتوں میں جانے پر مجبور ہوتی ہیں فوٹو:فائل

بھارت میں بڑھتی ہوئی آبادی نے جہاں بھوک اور افلاس کے ساتھ ساتھ کئی اور مسائل کو جنم دیا ہے وہیں ٹوائلٹ کی کمی نے عوام کے رہن سہن کو متاثر کیا ہے یہاں تک کہ بھارتی الیکشن میں تو کچھ جماعتوں نے اسے اپنے منشور کا بنیادی حصہ بھی بناڈالا جب کہ اس کا حل نکالنے کےلیے ایک فلاحی تنظیم نے شادی کرنے والوں کو ٹوائلٹ کا تحفہ دینے اعلان کیا ہے۔


بھارت کی ریاست گجرات کے ضلع سورت میں کام کرنے والی فلاحی تنظیم کی جانب سے اجتماعی شادی کی تقریب کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن ساتھ ہی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تقریب میں شرکت کرنے والے ہر جوڑے کو جو قیمتی تحفہ دیا جائے گا وہ ایک عدد ٹوائلٹ ہوگا، فلاحی تنظیم کا کہنا تھا کہ اجتماعی شادیوں میں دیہاتوں سے آنے والے اکثر خاندانوں کے گھروں میں ٹوائلٹ نہیں ہوتے اس لیے ان جوڑوں کے لئے ٹوائلت کا تحفہ کسی قیمتی ترین تحفے سے کم نہیں۔


تنظیم کی صدر کا کہنا تھا ٹوائلٹ نہ ہونے کی وجہ سے مردوں کی طرح خواتین کو بھی اپنی حاجت رفع کے لئے کھلے مقام یا کھیتوں میں جانے پر مجبور ہوتی ہیں لہٰذا ٹوائلٹ تحفے میں دینے سے خواتین کو درپیش یہ پیچیدہ مسئلہ حل ہوجائےگا،


واضح رہے کہ بھارت میں عام انتخابات کے موقع پر بھارتی وزیراعظم سمیت کئی رہنماوں نے اپنی انتخابی مہم کے دورران بھارتیوں کو صاف ستھرے ٹوائلٹ مہیا کرنے کے وعدے کئے تھے، اسی لیے وزیراعطم نریندرا مودی نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کی جانے والی تقریر میں عوام کو ٹوائلٹ فراہم کرنے کا اپنا وعدہ بھی دہرایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔