ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کو شکست دے دی

ویسٹ انڈیز کے 484 رنز کے جواب میں بنگلا دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 182 اور دوسری میں 314 رنز بنا سکی


ویب ڈیسک September 09, 2014
میچ میں بہترین بلے بازی کرنے والے بریتھ ویٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ فوٹو؛ ڈبلیو آئی سی بی

ISLAMABAD:

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی


ویسٹ انڈیز کے شہر کنگز ٹاؤن کے آرنوزویل گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 12 رنز کا ہدف دیا جسے کالی آندھی نے باآسانی کسی بھی نقصان کے حاصل کرلیا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے 484 رنز کے جواب میں بنگلا دیش اپنی دوسری اننگز میں 314 رنز بنا سکی تھی، کپتان مشفق الرحیم 116، محمد اللہ 66 اور تمیم اقبال 53 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ ویسٹ انڈیز بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کیمر روچ نے 4، سلیمان بین اور شینن جبرئیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔


واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں بریتھ ویٹ کے 212 رنز کی بدولت 484 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بنگلا دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 182 رنز بنا سکی تھی، میچ میں بہترین بلے بازی کرنے والے بریتھ ویٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔