امریکا میں شیطان کے پجاری سرگرم ہوگئے

’شیطانی مندر‘ نامی امریکی گروپ نے شیطان کا مندر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے تعمیر کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

’شیطانی مندر‘ نامی امریکی گروپ نے شیطان کا مندر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے تعمیر کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ فوٹو : فائل

'شیطانی مندر' نامی امریکی گروپ نے شیطان کا مندر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے تعمیر کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔


شیطانی گروپ کے بانی ڈوگ میسنر نے اخبار 'ڈیٹرائٹ میٹرو ٹائمز' کو بتایا کہ اس مندر کی تعمیر کے لیے ڈیٹرائٹ شہر کا انتخاب کیا گیا ہے کیونکہ یہ شہر اختلاف رائے رکھنے والے فنکاروں کی اماجگاہ ہے۔ مندر کی تعمیر کے تمام تر انتظامات 32 سالہ خاتون جیکس بلیک مور کی زیر نگرانی ہونگے۔ جیکس کا کہنا ہے کہ ڈیٹرائٹ میں تعمیر کیا جانے والا مندر ایسے 15 مندروں میں سے پہلا ہو گا۔

اس کی تعمیر کے لیے جگہ کے انتخاب کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور ایسی جگہ ڈھونڈی جارہی ہیجہاں شیطان کے چیلے مکمل آزادی کے ساتھ اپنے افعال سر انجام دے سکیں۔ اس مندر میں شیطانی چیلے اپنی شادیوں اور جنازوں کی تقریبات منعقد کیا کریں گے۔شیطانی مندر گروپ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مندر میں انسانوں یا جانوروں کی قربانی نہیں کریں گے۔
Load Next Story