امریکی ماہرین نے چاکلیٹ سے چائے دانی بنا ڈالی

ماسٹر چاکلیٹر جان کاسٹیلو اور اس کی ٹیم کو چائے دانی بنانے میں صرف اڑھائی گھنٹے کا وقت لگا


Net News September 10, 2014
ماسٹر چاکلیٹر جان کاسٹیلو اور اس کی ٹیم کو چائے دانی بنانے میں صرف اڑھائی گھنٹے کا وقت لگا۔ فوٹو : فائل

KARACHI: پتھر اور دھاتوں سے بنی چائے دانی تو اکثر گھروں میں استعمال کی جاتی ہے مگر کیا کوئی سوچ سکتا ہے کہ کوئی ایسی چائے دانی سے چائے اپنے کپ میں ڈالے جو کسی پتھر یا دھات سے نہیں بلکہ چاکلیٹ سے بنائی گئی ہو نہیں مگر اب ایسا ممکن ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی ماہرین کی ایک ٹیم نے ایسی ہی چائے دانی بنائی ڈالی ہے جس میں 65 فیصد ٹھوس چاکلیٹ کو استعمال کیا گیا ہے۔ ماسٹر چاکلیٹر جان کاسٹیلو اور اس کی ٹیم کو چائے دانی بنانے میں صرف اڑھائی گھنٹے کا وقت لگا اور اس کے بعد انھوں نے اس چائے دانی کو میڈیا کے سامنے نمائش کے لیے پیش کیا بلکہ اس موقع پر انھوں نے اس میں سے چائے بھی ڈال کر پی اس چائے دانی کی یہ خوبی ہے کہ یہ چاکلیٹ کی طرح پگھلی تو نہیں مگر چائے میں چاکلیٹ کا مزہ آگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔