رانی پور بس کی ٹکر سے کار کا گیس سلنڈر پھٹ گیا 7 افراد ہلاک 35 زخمی

سیہون سے زائرین کو لیکر جانیوالی بس ہنگورجہ کے قریب کار سے...


ایکسپریس July 12, 2012
سیہون سے زائرین کو لیکر جانیوالی بس ہنگورجہ کے قریب کار سے ٹکراگئی،سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی،زخمیوں کیلیے امداد کا اعلان

رانی پور کے قریب مسافر کوچ کی کار کو ٹکر کے بعد کار میں نصب گیس سلنڈر پھٹنے سے دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں7 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ35 سے زائد زخمی ہوگئے، مسافر کوچ حضرت سخی لعل شہباز قلندر کے عرس میں شریک زائرین کو لے کر سیہون سے صادق آباد آرہی تھی۔

ہنگورجہ کے قریب رسول آباد کے مقام پر زائرین سے بھری مسافر کوچ نے عقب سے کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کار میں نصب گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ نے کار اور مسافر کوچ دونوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے نتیجے میں کار میں سوار 40سالہ خاتون اور مسافر کوچ میں سوار 8سالہ بچی سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ35سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے، ڈپٹی کمشنر خیرپور نے زخمیوں کے لیے 10، 10 ہزار روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں