برازیل عدالت کا 10دن میں گستاخانہ فلم ہٹانے کا حکم

برازیل کی عدالت نے گوگل کے صدرکی گرفتاری کا بھی حکم دیا کیونکہ گوگل نے یوٹیوب پر چند ویڈیوز ہٹانے سے انکار کر دیا تھا۔


ویب ڈیسک September 26, 2012
برازیل کی عدالت نے گوگل کے صدرکی گرفتاری کا بھی حکم دیا ہے کیونکہ گوگل نے یوٹیوب پر چند ویڈیوز ہٹانے سے انکار کر دیا تھا۔۔ فوٹو: فائل

عدالت نے یو ٹیوب کو 10 دن میں گستاخانہ فلم کا ٹریلر ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں برازیل کے صدر ڈلما روسف نے اپنےخطاب کے دوران مغرب میں اسلام پر بےجا تنقید کی مذمت کی ہے۔ جس کے بعد برازیل کی عدالت نے یوٹیوب کو توہین آمیز فلم کا ٹریلیر ہٹانے کا حکم جاری کردیا ۔

عدالت نے موقف اختیار کیا کہ گستاخانہ فلم کو ہٹانے کا فیصلہ اظہار رائے کی آزادی کی خلاف ورزی نہیں جبکہ یو ٹیوب کو فلم کا ٹریلر ہٹانے کیلئے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے، برازیل کی عدالت نے گوگل کے صدرکی گرفتاری کا بھی حکم دیا ہے کیونکہ گوگل نے یوٹیوب پر چند ویڈیوز ہٹانے سے انکار کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں