وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا

اجلاس میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر غور کیا جائے گا


ویب ڈیسک September 10, 2014
اجلاس میں اہم قانون سازی کی منظوری بھی دی جائے گی،ذرائع، فوٹو : فائل

وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا جس میں سیلاب سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو طلب کیا ہے جس میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر غور کیا جائے گا جبکہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے ازالے کے لیے میکنزم کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم قانون سازی کی منظوری بھی دی جائے گی جبکہ اجلاس میں آئی ڈی پیز کے معاملات پر زیر غور آنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں