افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کی شرکت کے خواہشمند ہیں حامد کرزئی

افغان دیہات پر بمباری سے پاک افغان کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہو تے ہیں، حامد کرزئی۔


ویب ڈیسک September 26, 2012
دہشت گردی کی جڑیں افغانستان کی سرحدوں سے باہر تک پھیلی ہوئی ہیں، حامد کرزئی۔ فوٹو: فائل

افغان صدر حامد کرزئی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کی شرکت کے خواہشمند ہیں۔


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، افغانستان کے دیہاتوں پر بمباری سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہو تے ہیں، افغان صدر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی جڑیں افغانستان کی سرحدوں سے باہر تک پھیلی ہوئی ہیں، حامد کرزئی کے مطابق افغان عوام طالبان سمیت تمام مسلح اپوزیشن گروپوں سے امن چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں