سب سے لمبی زبان والے امریکی کا نام گنیز بک میں درج

نک اسٹوبرل کی زبان کی لمبائی 3.97 انچ ہے، گنیزبک آف ورلڈ انتظامیہ


Net News September 11, 2014
نک اسٹوبرل کی زبان کی لمبائی 3.97 انچ ہے، گنیز انتظامیہ فوٹو : فائل

3.9 انچ لمبی زبان رکھنے والے امریکی نوجوان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کر لیا گیا ہے۔

'' توبہ توبہ اتنی لمبی زبان '' یہ الفاظ عام بول چال میں تو ہر کسی نے سنے ہوں گے لیکن اس امریکی شخص کو کیا کہیں جو واقعی کئی انچ لمبی زبان کا مالک ہے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ نوجوان آرٹسٹ اور کامیڈین نک اسٹوبرل کا نام دنیا کی سب سے بڑی زبان رکھنے والے شخص کی حیثیت سے گینز بک میں درج کیا گیا ہے۔ گنیز انتظامیہ کی جانب سے کی گئی پیمائش کے مطابق اسٹوبرل کی زبان کی لمبائی 3.97 انچ ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ 2002ء سے برطانیہ کے سٹیفن ٹیلر نامی شخص کے پاس تھا جس کی زبان کی لمبائی 3.8 انچ ہے۔ واضح رہے کہ انسانی زبان کی اوسط لمبائی ایک عشاریہ 78 انچ ہوتی ہے تاہم اسٹوبرل کی اتنی لمبی زبمان اور لمبائی میں مسلسل اضافے سے ناصرف ڈاکٹر حیران و پریشان ہیں بلکہ اس کی وجوہات جاننے سے بھی قاصر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں