حصص مارکیٹ میں فروخت 29700 کی حد گرگئی

انڈیکس 37 پوائنٹس کمی سے 29691 پر بند، 200 کمپنیوں کی قیمتیں نیچے، 15 ارب کا نقصان


Business Reporter September 11, 2014
انڈیکس 37 پوائنٹس کمی سے 29691 پر بند، 200 کمپنیوں کی قیمتیں نیچے، 15 ارب کا نقصان۔ فوٹو: آن لائن/فائل

دھرنے کاخاتمہ وزیراعظم کے استعفیٰ سے مشروط کیے جانے اورملک کے ایک بڑے حصے میں سیلاب کی تباہ کاریوں جیسے عوامل بدھ کو کراچی اسٹاک ایکس چینج کی نفسیات پر حاوی رہے اور اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری صورتحال مندی کی لپیٹ میں رہی جس سے انڈیکس کی29700 پوائنٹس کی حد ایک بارپھر گرگئی۔

مندی کے سبب 51.41 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 15 ارب 16 کروڑ 97 لاکھ 39 ہزار 130 روپے ڈوب گئے۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا بعض درمیانے درجے کی کمپنیوں میں خریداری سرگرمیوں اور سرکاری مالیاتی اداروں کی محدودسپورٹ کی وجہ سے مارکیٹ بڑی نوعیت کی مندی سے بچ گئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 37.60 پوائنٹس کی کمی سے 29691.31 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 31.04 پوائنٹس کی کمی سے 20466.63 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 54.84 پوائنٹس کی کمی سے 48632.62 ہوگیا، کاروباری حجم منگل کی نسبت 24.05 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر10 کروڑ11 لاکھ43 ہزار150 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 389 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 165 کے بھاؤ میں اضافہ، 200 کے داموں میں کمی اور24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں