اغوا برائے تاوان کے 3 مجرموں کو 32 سال شریک مجرمہ کو 10 برس قید کی سزا

فی کس 25 ہزار روپے جرمانہ، عدم ادائیگی پر تینوں مجرموں کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی، مجرموں نے2011 میں ٹھیکیدار۔۔۔


Staff Reporter September 11, 2014
گواہوں اور مغوی ظفر نے عدالت میں ملزمان کو شناخت کیا تھا، جاوید علی، سدھیر احمد، در محمد اور زینب بی بی کو پولیس نے منگھو پیر سے گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے 3 مجرموں کو 32 سال قید کی سزائی سنائی ہے جبکہ عدالت نے شریک مجرمہ کو 10 برس قید کی سزا دی۔

مجرمان پر فی کس 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت مجرموں کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی، مجرموں نے 2011 میں ٹھیکیدار ظفر کو اغوا کیا اور رہائی کے عوض 35 لاکھ روپے تاوان وصول کیا، ملزمان کو منگھوپیر سے گرفتار کیا گیا تھا، تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں ملوث 3 مجرموں کو 32 برس قید وجرمانہ جبکہ شریک مجرمہ زینب بی بی کو 10 برس قید کی سزا سنائی، بدھ کو جیل حکام نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں ملوث جاوید علی عرف جیدا، سدھیر احمد، در محمد اور مجرمہ زینب بی بی کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو پیش کیا۔

عدالت نے تینوں مجرموں کو اسلحہ ایکٹ اور اغوا برائے تاوان میں جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 32/32 برس قید اور فی کس 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ، جرمانے کی عدم ادائیگی پر تینوں مجرموں کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی،عدالت نے شریک مجرمہ خاتون مسماۃ زینب بی بی کو 10 برس قید کی سزا سنائی ہے ، استغاثہ کے مطابق مجرموں نے منگھو پیر سے 18جون 2011 کو ٹھیکیدار ظفرلاسی کو اغوا کیا تھا اور ا س کے اہل خانہ سے رہائی کیلیے 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

بعد ازاں معاملہ 35 لاکھ روپے میں طے پایا، مجرموں نے 35لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد مغوی کو رہا کردیا تھا ، منگھوپیر پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مجرموں کو منگھو پیر سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا تھا ، دوران سماعت استغاثہ نے17 گواہوں کے بیانات قلمبند کرائے، 3 اہم گواہ تھے جس میں مغوی ظفر لاسی اور مغوی کے بھائی محمد حمزہ جنھوں نے مجرموں کو شناخت کیا اور اپنے بیان میں بتایا تھا کہ وہی ملزمان ہیں جنھوں نے تاوان کی رقم وصول کی تھی دیگر مجرموں کیخلاف تھانہ منگھوپیر میں مدعی محمد حمزہ کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں