اقوام متحدہ اور امریکا کی مالی معاونت سے شکیل آفریدی پر فلم کی تیاری

شکیل آفریدی کوجعلی پولیو مہم چلانے پرگرفتار کیا گیا، فلم سے عوام کی رائے تبدیل ہوگی


Zeeshan Anwar September 11, 2014
نیشنل جیوگرافک کے نمائندوں نے پاکستان آکر دستاویزی فلم پر کام مکمل کرلیا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

امریکا کے لئے اسامہ بن لادن کی مخبری کے لئے ایبٹ آباد میں جعلی پولیو ویکسی نیشن مہم چلانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی پر فلم تیار کی جا رہی ہے جس کی مالی معاونت اقوام متحدہ اور امریکا کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے شکیل آفریدی کے قریبی ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ اقوام متحدہ اور امریکا نے شکیل آفریدی پر دستاویزی فلم بنانے کے لئے بین الاقومی میڈیا اداروں کو فنڈز جاری کر دیئے ہیں، ابتدائی طور پر نیشنل جیوگرافکس کے نمائندوں نے پاکستان آکر اس پر کا م کیا جب کہ دیگر بھی جلد اس پرکام شروع کرنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ شکیل آفریدی پر الزام ہے کہ انھوں نے پاکستان مخالف سازشی عناصر اور کالعدم تنظیموں سے روابط قائم کئے اور امریکا کے لئے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی مخبری کے لئے جعلی ویکسی نیشن مہم چلائی جس کی وجہ سے پاکستان میں انسداد پولیومہم بری طرح متاثر ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |