قادر پور گیس فیلڈ گیس سپلائی بند 400 ملین کیوبک فٹ کی قلت
سسٹم کوبچانے کیلئے پنجاب کی صنعتوں کوگیس کی سپلائی عارضی طورپر بند کر دی گئی ہے
قادر پور گیس فیلڈ میں تکنیکی خرابی ہونے کی وجہ سے سپلائی بند کردی گئی، جس کے باعث گیس کی سپلائی میں 400 ملین کیوبک فٹ کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
سوئی نادرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے ترجمان کے مطابق قادر پور گیس فیلڈ میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے گیس کی سپلائی بند کرنا پڑی جبکہ سسٹم کوبچانے کیلئے پنجاب کی صنعتوں کوگیس کی سپلائی عارضی طورپر بند کر دی گئی ،سسٹم بحال ہوتے ہی گیس کی سپلائی دوبارہ شروع کردی جائے گی، گیس کی بحالی کیلئے 1 سے 2 دن لگ سکتے ہیں۔
لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال،بہاولپور،ملتان،فیصل آباد،سرگودھا،گوجرانوالہ ،گجرات ،راولپنڈی اور اسلام آباد کی صنعتوں کوگیس کی سپلائی معطل کردی گئی ہے، ترجمان کےمطابق گیس کی سپلائی بند کرنے کی بنیادی وجہ سسٹم کو مزید نقصان سے بچانا ہے۔