کراچی میں ایک اور بینک ڈکیتی ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

5 ڈاکو بینک سے 40 لاکھ روپے سے زائد رقم کے علاوہ سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی چھین کر فرار ہوگئے۔


ویب ڈیسک September 11, 2014
رواں برس کراچی کے مختلف علاقوں میں اب تک 17 بینک ڈکیتیاں ہوچکی ہیں۔ فوتو: ایکسپریس نیوز

شہر قائد میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دعوؤں کے باوجود جرائم کی وارداتیں دھڑلے سے جاری ہیں جس کی ایک اور مثال شہید ملت روڈ سامنے آئی ہے جہاں نامعلوم ڈاکو بینک سے 40 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پر 5 مسلح ملزمان نے پہلے بینک کے باہر موجود سیکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بناکر اس سے اسلحہ چھین لیا۔ جس کے بعد ڈاکو بینک میں داخل ہوئے اور انہوں نے بینک کے عملے کو یرغمال بنالیا۔ ڈاکو بینک کے کیشئیر کے پاس موجود 40لاکھ روپے سے زائد نقد رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کے بعد شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس کراچی کے مختلف علاقوں میں اب تک 17 بینک ڈکیتیاں ہوچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں