سعودی فرماں روا حج کے دوران دنیا کی 1400 اہم شخصیات کی میزبانی کریں گے

رواں برس سعودی حکومت نےانڈونیشیا، بنگلادیش، بھارت، افغانستان اور مالدیپ سمیت 40 ممالک کی اہم شخصیات کو حج پرمدعو کیاہے


ویب ڈیسک September 11, 2014
سعودی حکومت ہر برس دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو ادائیگی حج کی خصوصی دعوت دیتی ہے۔ فوٹو: فائل

سعودی فرما روا شاہ عبداللہ رواں برس حج کے دوران دنیا کی ایک ہزار 400 سے زائد اہم مسلم شخصیات کی میزبانی کریں گے۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی حکومت نے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی حج کے موقع پر عالم اسلام کی اہم شخصیات کی سرکاری سطح پر میزبانی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سعودی عرب کے فرما روا شاہ عبداللہ نے وزرات مذہبی امور کو ایک ہزار400 عازمین حج کی سرکاری سطح پر میزبانی کا حکم جاری کیا ہے۔ سعودی عرب کی خصوصی دعوت پر انڈونیشیا، بنگلادیش، بھارت، تھائی لینڈ، فلپائن، کمپوچیا، سری لنکا، افغانستان، ملائیشیا، میانمار اور مالدیپ سمیت 40 ممالک سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو حج پر مدعو کیا گیا ہے۔ یہ تمام افراد شاہ عبداللہ کے میزبانی میں حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت ہر برس دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو ادائیگی حج کی خصوصی دعوت دیتی ہے۔ جن ممالک کو رواں سال شامل نہیں کیا جا سکا انہیں آئندہ برس دعوت دی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں