جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا ایٹمی صلاحیت کے حامل میزائل اگنی ون کا تجربہ
اگنی ون میزائل ایک ٹن تک روایتی اور ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے، بھارتی دعویٰ
جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے درمیانے فاصلے پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی ون کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اگنی ون کا تجربہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں قائم خصوصی میزائل ٹیسٹ رینج میں کیا گیا۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والا یہ میزائل ایک ٹن تک روایتی اور ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے اور یہ 700 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ اگنی 1 درمیانے فاصلے پر مار کرنے والا میزائل ہے اور اسے مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے۔