سانحہ ماڈل ٹاون ایس پی سیکیورٹی سمیت 6 اہلکاروں کی عبوری ضمانت میں توسیع

تفتیشی افسر نے اگلی سماعت پر ریکارڈ پیش نہ کیا تو پھر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، عدالت کا حکم


ویب ڈیسک September 11, 2014
17 جون کو لاہور میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستان عوامی تحریک کے 14 کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق مقدمے میں ایس پی سیکیورٹی علی سلمان سمیت 6 پولیس اہلکاروں کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

لاہور میں انسداد دشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی تو تفتیشی افسر کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاون کیس کا ریکارڈ پیش ہی نہیں کیا گیا۔ جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر اگلی سماعت پر ریکارڈ پیش نہ کیاتو پھر تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سماعت کے دوران معطل ایس پی سیکیورٹی علی سلمان نے موقف اختیار کیا کہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اس لئے عدالت ان کی ضمانت منظور کرے۔ عدالت نے علی سلمان سمیت مزید 6 پولیس اہلکاروں کی عبوری ضمانت اگلی سماعت تک منظور کرتے ہوئے سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 17 جون کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں جھڑپوں کے دوران پولیس کی فائرنگ سے پاکستان عوامی تحریک کے 14 کارکن جاں بحق جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں