امریکا پاکستان کو ڈرون حملے سے متعلق آگاہ کرتا ہےامریکی اخبارکادعویٰ

امریکی انتظامیہ ہر ماہ پاکستان کو فیکس کے ذریعے ڈرون حملے کرنے والےعلاقوں کی نشاندہی کرتی ہے، وال اسٹریٹ


ویب ڈیسک September 26, 2012
کسی ملک کی واضح اجازت کے بغیر ڈرون حملے غیر قانونی ہیں، امریکی اہلکار، فوٹو: ایکسپریس

امریکی اخبارکا دعویٰ ہے کہ امریکا ہرماہ پاکستان کو ان علاقوں کی نشاندہی کرتا ہے جہاں اس نے ڈرون حملے کرنا ہوتے ہیں۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی انتظامیہ ہر ماہ پاکستان کو فیکس کے ذریعے ڈرون حملے کرنے والےعلاقوں کی نشاندہی کرتی ہے، پاکستان اس فیکس کے جواب میں خاموش رہتا ہے جسے اقرار سمجھ کر ڈرون حملے کئے جاتے ہیں، امریکی انتظامیہ کے کئی اہلکار اب اس حکمت عملی سے ناخوش ہیں اور ان کا خیال ہے کہ کسی ملک کی واضح اجازت کے بغیر ڈرون حملے غیر قانونی ہیں، اس سے نمٹنے کے لیے امریکی انتظامیہ ڈرون حملوں کے لیے ایک پائیدار فریم ورک تیار کر رہی ہےجس کا مقصد دنیا کو اس کامعقول اورقابل قبول جواز پیش کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں