بگ بی اپنی نئی آنے والی فلم میں ’’کھلاڑی‘‘ کا کردار ادا کریں گے

اسکرپٹ اوراداکاروں کو دیکھتے ہوئے فلم کے حوالےبہت پرجوش ہوں، امیتابھ بچن

فلم میں امیتابھ بچن کے مد مقابل فرحان اختر کردار ادا کررہے ہیں اور دونوں اداکار ایک دوسرے پر اپنی چالیں آزمائیں گے فوٹو:فائل

NEW DELHI:
بھارتی فلم انڈسٹری کے میگا اسٹار امیتابھ بچن 71 برس کے ہوگئے ہیں لیکن نت نئے چیلنجز کا سامنا کرنا ان کی عادت رہی ہے اس لئے اب انہوں نے اس عمر میں بھی کھلاڑی بننے کا فیصلہ کیا ہے لیکن وہ کرکٹر، فٹبال یا کبڈی نہیں بلکہ شطرنج کے کھلاڑی بنیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 5 دہائیوں سے بالی ووڈ میں راج کرنے والے امیتابھ بچن اپنی نئی آنے والی فلم میں شطرنج کے کھلاڑی کا کردار ادا کریں گے اور فلم میں وہ اپنے حریفوں کو شہہ اور مات دیتے نظر آئیں گے، فلم میں امیتابھ بچن کے مد مقابل فرحان اختر کردار ادا کررہے ہیں۔ دونوں اداکار ایک دوسرے پر اپنی چالیں آزمائیں گے۔ اس فلم کو معروف پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا بنا رہے ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بیجو نمبیار ادا کررہے ہیں۔


امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ فلم کی عکسبندی شروع نہیں ہوئی تاہم ان کا فلم میں شامل تمام اداکاروں اور ہدایتکار سمیت دیگر عملے سے کرداروں اور اسکرپٹ پر طویل اور سیرحاصل تبادلہ خیال ہوا ہے جس کے بعد سے وہ اس فلم کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔

 

 
Load Next Story