بھارتی ٹی وی پروڈیوسروں کو پاکستانی ڈراموں سے کام سیکھنا چاہئے کاجول

پاکستانی ڈراموں کی کہانی بھارتی ڈراموں کے مقابلے میں بہت مضبوط اور حقیقت پر مبنی ہوتی ہے، کاجول

اگر دونوں ممالک کے ڈراموں کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، کاجول فوٹو: فائل

BULAWAYO:
بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرامے اپنی کہانی اور اسکرپٹ کی وجہ سے انہیں بہت متاثر کرتے ہیں اور وہ سمجھتی ہیں کہ بھارتی ٹی وی پروڈیوسرز کو ان سے سیکھنا چاہئے۔


ایکسپریس ٹریبیون کو انٹرویو دیتے ہوئے کاجول کا کہنا تھا کہ ان کی ساس پاکستانی ڈراموں کی بڑی مداح ہیں ایک مرتبہ انہوں نے بھی پاکستانی ڈرامے دیکھے تو وہ بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔ بھارتی ٹی وی کے پروڈیوسرز کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے سیکھنا چاہیئے کیونکہ اگر دونوں ممالک کے ڈراموں کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ پاکستانی ڈراموں کی کہانی بھارتی ڈراموں کے مقابلے میں بہت مضبوط اور حقیقت پر مبنی ہوتی ہے جبکہ زبان اور الفاظ کا چناؤ بھی زبردست ہوتا ہے، اس کے علاوہ بھارتی ڈراموں کے مقابلے پاکستانی ڈرامے زیادہ سے زیادہ 15 اقساط پر مشتمل ہوتے ہیں جو اپنی انفرادیت کی وجہ سے ناظرین کو کہانی سے جوڑے رکھتے ہیں۔

کاجول کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے کسی نامور پروڈکشن ہاؤس نے انہیں اپنی کسی فلم میں کام کی پیشکش کی اور کہانی اور کردار انہیں پسند آیا تو وہ انکار نہیں کریں گی لیکن وہ پاکستان آنا چاہتی ہیں تاکہ اپنے مداحوں سے مل سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک عظیم ثقافتی ورثے کا حامل ملک ہے جہاں کی وادیاں اپنی خوبصورتی کے باعث دنیا کے بہترین مقامات تصور کی جاتی ہیں اس لئے وہ چاہیں گی وہ پاکستان ضرور آّئیں اور ان وادیوں کی سیر کرسکیں۔
Load Next Story