کراچی سمیت سندھ بھر میں ہفتہ سے 24 گھنٹوں کیلئے سی این جی کی فراہمی معطل رہے گی

سندھ میں دو دن کی سی این جی کی بندش کے بعد حکام کی جانب سے سی این جی کی ایک دن اضافی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے


ویب ڈیسک September 11, 2014
سی این جی کی اضافی بندش کا فیصلہ سندھ کو گیس فراہم کرنے والی پائپ لائن میں تکنیکی خراب کے باعث کیا گیا، فوٹو: فائل

لاہور:

کراچی سمیت سندھ بھر میں ہفتے کی صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لیے سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق سندھ میں دو دن کی سی این جی کی بندش کے بعد حکام کی جانب سے سی این جی کی ایک دن اضافی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت کراچی اور صوبے بھر میں سی این جی کی فراہمی ہفتہ کی صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لیے بند رہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی این جی کی اضافی بندش کا فیصلہ سندھ کو گیس فراہم کرنے والی پائپ لائن میں تکنیکی خراب کے باعث کیا گیا ہے جبکہ حکام کی جانب سے مستقبل میں اس بندش کا بھی حتمی طور پر فیصلہ سامنے نہیں آسکا ہے۔


واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں شیڈول کے مطابق ہفتے میں دو دن منگل اور جمعرات کو سی این جی کی فراہمی معطل رہتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |